اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی شہری گرفتار - arrested

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : May 18, 2019, 1:08 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں لائن آف کنٹرول پر دلر پوسٹ کے نزدیک فوج کی 17 بہار رجمنٹ نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ شخص کی شناخت شبیر احمد ولد میر ولی ساکنہ منجکوٹ پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بطور ہوئی ہے۔

ایک پولیس افسر نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے شہری کی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج گرفتار شدہ شخص کی پوچھ تاچھ کررہی ہے کہ آیا وہ غیردانستہ طور پر سرحد کے اس پار داخل ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی مقصد کار فرما ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details