ترال: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع اخلاص ہال (صدیقی ہال) میں اخلاص ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار کی کتاب آئینہ حج مبرور کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کی صدارت حافظ اشفاق احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد جامعة الاخلاص کے ایک ہونہار طالب علم رئیس الاسلام نے ترانہ اخلاص پیش کیا۔ خیال رہے اس کتاب کی تحقیق، ترتیب وتدوین ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے کی۔ انہوں نے اس کتاب کو حج و عمرہ کی قدم بہ قدم رہنمائی کے لئے رنگین و تصاویر کے ساتھ اُردو میں اب تک کی سب سے بڑی اور جامع کتاب قرار دیا۔
کتاب کی رسمِ رونمائی تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 150افراد نے شرکت کی۔ ڈائس پر پروفیسر کلیم اللہ خان(سرپرست اڈلٹ قرآنک ایجوکیشن پروگرام کشمیر)مہمان خصوصی جبکہ ڈاکٹر مشتاق مرغوب( ماہر نفسیات، سماجی کارکن اور مصنف ) مہمان ذی وقار کے طورموجود تھے۔
ان کے علاہ ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی (بانی و سرپرست اخلاص ٹرسٹ ترال) ڈائس پر تھے۔مذکورہ کتاب کے حوالے سے 15منٹ کی ایک presentationدکھائی گئی،جس میں ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی نے کتاب کا مختصر خلاصہ پیش کیا۔حج کی بے اثری کی خاص وجہ مناسک حج کی حقیقت سے لا علمی ہے ۔اس کتاب میں مفصل اور سادہ انداز میں حج کی ادائیگی کو لےکر مکمل تفاصیل درج کی گئی ہیں۔ہر عازم کے لئے ضروری ہے کہ حج اور عمرہ سے پہلے وہ اِن کی ادائیگی کے طریقوں سے واقف ہو ۔حج کے لئے روانگی سے پہلے ہر عازم حج کے لئے مناسک حج اور اُس سے متعلق جملہ امور کو پوری طرح جان لینا ضروری ہے تاکہ یہ روحانی اور ایمانی سفر، روح اور ایمان کی تازگی کا سبب بنے۔یہ کتاب جو آج منظر عام پر آئی ہے ،
یہ ڈاکٹر نثار احمد بٹ ترالی کی 10سال کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے ۔کتاب کل 452صفحات پر مشتمل ہے،جس میں92رنگین صفحات پر 225رنگین تصویریں مختلف اہم جگہوں کی، جن میں حج ہاوس سرینگر، ایمیگریشن، بائیو میٹری، جِدّہ ائیر پورٹ ، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے سفری مقامات کے فاصلے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بنایا ہوا کعبہ ، حدود حرم، میقات یلملم،میقات مسجد عائشہ، میقات مسجد جعرانہ، جعرانہ کا کنواں، میقات قرن المنازل (السیل الکبیر )،میقات ذو الحلیفہ، کعبہ کا اندرونی منظر، کعبہ کا چھت ، رکن عراقی ،میزاب رحمت (پر نالہ)، کعبہ کا دروازہ، رکن شامی، ملتزم، مسجد الحرام، مروہ کے باہر، مسجد الحرام، 100ممالک کا کعبہ کی طرف رُخ، مسجد حرام میں گراونڈ فلور کے اہم دروازے، حجر اسود، حجر اسودکے 9ٹکڑے، حجر اسود کی طرف استلام، رکن یمانی سے حجر اسود تک کی دُعا، شروع طواف حجر اسود سے، طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا، دوران طواف حطیم میں داخل نہ ہونا ،مقام ابراہیم ؑ، کعبہ سے 21میٹر کی دوری پر زم زم کا کنواں ،زم زم کے کین ٹھنڈا بھی اور Not coldبھی ، مسجد حرام کے ارد گرد واش روم (Toilets)مسجد حرا م صفا کے باہر کا منظر ، مروہ کے باہر کا منظر ، ایسکلیٹر، مسجد حرام کا فضائی منظر ، زمین کا ٹکڑا جہا ں مکہ کے کافر لڑکیوں کو زندہ دفن کرتے تھے ،صفا، میلین اخضرین ،صفا سے مروہ تک معذور افراد کا wheel chairپر چلنے کا راستہ ، منٰی کے ٹینٹس، منٰی میں جمرات کی بلڈنگ ،وادی محسر جہاں اللہ نے ابرہ کی لشکر کو تباہ کیا تھا۔