اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کمشیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ہائر سکنڈری اسکول میں منعقدہ جلسے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فخرالدین حامد, چیف ایجوکیشن آفسر , یوتھ سپورٹس آفسر کے علاوہ دیگر ملازمین اور عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس دوران وزیراعظم کے لائیو پروگرام کو اطمینان سے دیکھا گیا اور وکست سنکلپ یاترا کا بھی استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے سوامی وویک آنند سمیت مختلف شخصیات کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی۔نوجوانوں سے سوامی وویک آنند جیسی شخصیات کو آئیڈیل بنا کر اور انکی تعلیمات و تجربات سے مستفید ہونے کی تلقین کی گئی۔