بارہمولہ میں رہنے والے سکھوں نے گردوارہ ننکانہ صاحب پر تباہی اور بے حرمتی کی حرکتوں کی مذمت کی اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ سکھ کمیونٹی کی سیفٹی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
بارہمولہ میں سکھوں کا احتجاج انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اقلیتی سکھ کمیونٹی کے افراد کو ننکانہ صاحب کے مقدس شہر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
احتجاجی سکھوں نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرے بلند کئے ۔
سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے گرودوارہ چھٹی پادشاہی میں جمع ہوکر اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران گردوارہ پرابندق کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تار سنگھ نے کہاکہ وہ لوگ جو کئے ہیں وہ قابل مذمت ہے پاکستانی وزیراعظم کو اس کی مذمت کرنی چاہئے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے ۔