اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: 'میرا قصبہ میری شان' کے پروگرام اختتام - جی ایم ڈار

جموں و کشمیر انتظامیہ کے شہری اور میونسپل علاقوں میں دو روزہ پروگرام 'میرا قصبہ میری شان' کا اختتام ہوگیا ہے۔

میرا قصبہ میری شان
میرا قصبہ میری شان

By

Published : Oct 21, 2020, 8:25 AM IST

مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے شہری اور میونسپل علاقوں میں 'میرا قصبہ میری شان' پروگرام شروع کیا تھا۔

میرا قصبہ میری شان کا اختتام

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی 'میرا قصبہ میری شان' دیگر علاقوں کی طرح اختتام پذیر ہوا جس دوران ٹاون ہال ترال میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ای ڈی آئی پانپور کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جی ایم ڈار نے شرکت کرکے مختلف مرکزی معاونت والی سکیمز کے تحت مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے شہری اور میونسپل علاقوں میں دو روزہ پروگرام ختم

اس موقع پر فنکاروں کی طرف سے تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گئے جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔

اس موقع پر مختلف مرکزی معاونت والی سکیمز کے تحت مستحق افراد میں چیک تقسیم کیے گئے جبکہ سوشل ویلفیئر محکمے کی طرف سے 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ' پروگرام کے سلسلے میں ایک نغمہ پیش کیا گیا اور ساتھ میں برتھ سرٹیفکیٹ اور کٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں ای ڈی آئی پانپور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جی ایم ڈار نے شرکت کی

اس دوران بعد ازاں ڈگری کالج ترال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کالج نیوز لیٹر کی رسم اجرا ہوئی، جس میں جی ایم ڈار، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور کالج کے پرنسپل بی اے میر کے علاوہ طلبا اور فیکلٹی اراکین نے حصہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم ڈار نے کہا کہ میرا قصبہ میری شان کے تحت انھوں نے ترال میں لوگوں کے مسائل سنے جو ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details