اردو

urdu

ETV Bharat / state

Swachhta Rally In Tral ترال میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام - جموں و کشمیر کے ترال میونسپل کمیٹی

ترال میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام کیا گیا، اس ریلی میں میونسپل کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں بھی پیش پیش رہے۔ ریلی کا مقصد علاقے میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہے۔Swachhta Rally In Tral

ترال میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام
ترال میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام

By

Published : Feb 24, 2023, 12:42 PM IST

ترال میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام

ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں واقع میونسپل کمیٹی کی جانب سے سوچھتا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس ریلی میں میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریلی کا مقصد علاقے میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہے۔

اس موقع پر ایک سایکل ریلی کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت (صدر ایم سی ترال) منظور احمد خان نے کی۔اس موقع پر نایب صدر طاہر زرگر کے ساتھ ساتھ دیگر عہدیداروں کے علاوہ صفائی ملازمین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔

ریلی میونسپل آفس، سے شروع ہوکر وانی مسجد ترال پایین میں اختتام پزیر ہوئی۔ راستے میں شامل گاڑیوں کے اندر سوچھتا ابھیان کے گانے بجائے گئے تھے تاکہ عوام کو قصبہ کی صفائی کے متعلق زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کی جائے ۔اس موقع پر صفائی ملازمین نے یہ عہد دہرایا کہ قصبے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے وہ کوشش کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر مقامی باشندوں سے صاف صفائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔ صدر ایم۔سی ترال نےلوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوام کے تمام جائز مطالبات کو پورے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ترال جیسے تاریخی قصبہ کی شان بحال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Block Diwas Held At Brari In Budgam بی کے پورہ کے براری گنڈ میں بلاک دیوس کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے صدر ایم۔سی ترال منظور احمد خان نے بتایا کہ سوچھتا ریلی کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوچھتا ابھیان اگست تک جاری رہے گا۔ ترال میں تمام چشموں کی تجدید و مرمت کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details