اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mumbai Police مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا نوجوان ملزم گرفتار

ممبئی پولیس نے صنعت کار مکیش امبانی کو پانچ دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ اس ملزم نو جوان کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے۔ ملزم کی عمر 19 برس بتائی جا رہی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 6:35 PM IST

مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا نوجوان ملزم گرفتار
مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا نوجوان ملزم گرفتار

ممبئی:ہندوستان کے مشہور صنعت کار مکیش امبانی کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے والے نوجوان کو پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر یی گرفتار کرلیا۔ ممبئی کی پولیس نے نوجون سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

ممبئی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میل جی میل آئی ڈی سے بھیجی گئی تھی جس میں شاداب خان کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ اس معاملے میں مزید کہا نہیں جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں اہم ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ گرفتار نوجوان وہی ہے یا کوئی اور۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آج اسے ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 8 نومبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔

واضح رہے کہ ارب پتی تاجر اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش دھیرو بھائی امبانی کو ای میل پر جان سے مارنے کی تازہ دھمکی ملی ہے۔ اس بات کی ممبئی پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مکیش امبانی کو ای میل پر تازہ دھمکی ملی: ممبئی پولیس

پولیس کے مطابق امبانی کو تازہ ای میل میں گزشتہ دنوں دی گئی دھمکی کا تذکرہ کرتے ہوئے 400 کروڑ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دھمکی آمیز میل میں اس بار صنعتکار کو پچھلی دھمکیوں کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج سے خبردار بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف سیکشن357(ایک شخص کو موت کی دہشت پر زندگی گزارنے پر مجبور کرنا) اور سیکشن506 (مجرمانہ اقدام)

ABOUT THE AUTHOR

...view details