ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے غلام نبی مونگا نے کہا کہ " ہم فاروق عبداللہ سے حال چال پوچھنے گئے تھے۔ انھیں حال ہی میں سات ماہ بعد قید سے رہا کیا گیا۔ اس لیے ہم نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر انکی صحت کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔
غلام نبی مونگا کی فاروق عبداللہ سے ملاقات
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی غلام نبی مونگا نے آج نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی۔
غلام نبی مونگا کی فاروق عبداللہ سے ملاقات
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہماری فاروق صاحب کے ساتھ ملاقات ذاتی تعلقات پر تھی۔ اس سے سیاسی رنگ دینا ٹھیک بات نہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سات ماہ بعد گزشتہ جمعہ کے روز قید سے رہا کیا گیا۔ وہ پانچ اگست سے حراست میں تھے اور ستمبر کے مہینے میں ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کردیا گیا تھا۔