اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ ماہ بعد وادی کشمیر میں ہلکی بارش

چند ماہ سے کشمیر وادی میں خشک سالی کی وجہ سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئے ہے ۔ وہیں وقت پر بارش نہ ہونے کے باعث دیگر آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں۔

By

Published : Aug 18, 2020, 2:23 PM IST

پانچ ماہ بعد وادی کشمیر میں ہلکی بارش
پانچ ماہ بعد وادی کشمیر میں ہلکی بارش

وادی بھر میں تقریبا پانچ ماہ بعد آج الصبح تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئیں جس سے گزشتہ دنوں کی شدت کی گرمی اور تپتی دھوپ سے لوگوں کو کچھ حد تک راحت محسوس ہوئی ۔

پانچ ماہ بعد وادی کشمیر میں ہلکی بارش

وہیں ہلکی بارش ہونے کے نتیجے میں رات کے درجہ حرارت میں بھی کل کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 18۰7 درج کیا گیا۔صبح ساڑھے آٹھ بجے تک شہر سرینگر میں 20۰2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ قاضی گنڈ میں 12۰2، پہلگام میں 6۰2، کپوارہ میں 5۰2، کوکر ناگ میں 1۰8اور گلمرگ میں 2۰6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں 17اگست کا دن رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35۰7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ رات کا کم سےکم درجہ حرارت 21۰6 ڈگری سیلسیس تھا۔تاہم آج وادی کے اکثر مقامات پر مطلع آبر آلود ہے ۔جس کے نتیجے میں گزشتہ دنوں کی تپتی دھوپ سے لوگوں کو اگچہ گرمی سے تھوڑی سی راحت نصیب ہوئی ۔تاہم بارشں اتنی زیادہ نہیں ہوئی جس کے لوگ بے صبر سے منتظر تھے۔

چند ماہ سے کشمیر وادی میں خشک سالی کی وجہ سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں کمی واقع ہوئے ہے ۔ وہیں وقت پر بارش نہ ہونے کے باعث دیگر آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں۔جس کے چلتے وادی کے اکثر مقامات پر دھان اور دیگر فصلات کی سنچائی وغیرہ کے لئے پانی کی کافی قلت پائی جارہی ہے۔

وادی کے جنوب شمال میں نالوں کہلوں اورنہرو وغیر میں بھی پانی کی کمی سے دھان، سیب کے باغات اور سبزی فصلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔جبکہ کئی اضلاع میں پینے کے پانی کی کمی کے باعث ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details