اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں فون سروس بند

جموں و کشمیر انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر آج کشمیر میں فون سروس کو بند کر دیا ہے۔

کشمیر میں آج فون سروس بند
کشمیر میں آج فون سروس بند

By

Published : Jan 26, 2020, 11:50 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 11:08 AM IST


حکام نے یہ فیصلہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر لیا ہے تاکہ وادی کشمیر میں کسی بھی طرح کا ناخشگوار واقع پیش نہ آسکیں۔

وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر اتوار کے روز کشمیر میں موبائل فون خدمات بند کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلا یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔

یوم جمہوریہ اور آزادی کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات کی معطلی 2005 سے وادی کشمیر میں سکیورٹی کا حصہ رہا ہے جب عسکریت پسندوں نے یوم آزادی کی تقریبات کے مقام کے قریب دھماکے کرنے کے لیے موبائل فون کا استعمال کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ وادی میں تقریب کے مقام تک جانے والی تمام سڑکوں پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ خلل ڈالنے والے عناصر اپنے منصوبوں کو انجام دینے میں کامیاب نہ ہو ہوسکیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 11:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details