بانہال کے ٹھٹھار گاؤں سے تعلق رکھنے والے تاجر غلام رسول وانی، بھیڑ بکریوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے تھے۔
بانہال میں غلام رسول وانی کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو بند کر دیا جس کی وجہ سے امرناتھ یاترا ڈھائی گھنٹے تک متاثر رہی۔

غلام رسول وانی کے اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاپتہ شخص کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
احتجاج کے بعد ایس ایس پی رامبن انیتا شرما نے لوگوں کو یقین دلایا کہ لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے پولیس سخت اقدامات اٹھائے گی۔ انیتا شرما کی یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرنا بند کر دیا اور قومی شاہراہ کو یاترا کے لیے بحال کر دیا گیا۔