اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاپتہ تاجر کی لاش برآمد - اودھم پور

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے کے لاپتہ تاجر کی اودھم پور میں لاش بر آمد کی گئی۔

لاپتہ تاجر کی لاش برآمد

By

Published : Jul 19, 2019, 9:05 PM IST

واضح رہے کہ بانہال کت ٹیتھار علاقے کا رہنے والا غلام رسول وانی نامی تاجر رواں ماہ کی12 تاریخ سے لاپتہ تھا گھریلو ذرائع کے مطابق وانی اودھم پور بھیڑ بکریاں خریدنے گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ وانی کی لاش آج اودھم پور کے بالائی علاقہ ٹکری میں بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص عاشق علی گجر کی پوچھ تاچھ کے بعد غلام رسول وانی کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ عاشق گجر نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک اور شخص کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیا۔

قبل ازیں بانہال میں قومی شاہراہ پر درجنوں لوگوں نے جمعہ کی صبح وانی کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details