اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں تین نابالغ لڑکے گرفتار

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں سکیورٹی فورسز نے وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے تین نابالغ لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے رامبن پولیس کے حوالے کیا ہے۔

By

Published : Jun 19, 2019, 11:25 PM IST

رامبن میں تین نابالغ لڑکے گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق ٹیری ٹوریل آرمی 101 بٹالین نے رامبن کے نزدیک دوپہر 12 بجے ڈیگڈول ہوسٹ پر ایک مسافر بس کو روک کر تین نابالغ لڑکوں کو حراست میں لینے کے بعد مزید تحقیقات کے لیے رامبن پولیس کے حوالے کیا۔

رامبن میں تین نابالغ لڑکے گرفتار

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ 17 برس کا پنکو ( جعلی نام )، 16 برس کا راجو ( جعلی نام ) اور 14 سالہ ببلو ( جعلی نام ) ساکنان واڈورہ تحصیل سوپور ضلع بارہمولہ گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود گھر سے بھاگ کر جموں مزدوری کے لیے جارہے ہیں۔

ڈیگڈول کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے بس کو روک کر تینوں کو حراست میں لے لیا اور بعد میں رامبن پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پولیس اور خفیہ ایجنسیز کی طرف سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

ایس ایس پی رامبن نے کہا کہ آرمی نے تینوں کو شک کی بنا پر کہ کہیں کسی عسکریت پسند تیظیم نے کوئی کاروائی انجام دینے کے لیے انہیں مبجور تو نہیں کیا ہے، حراست میں لیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی سوپور سے بھی اس بارے میں رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نابالغ لڑکوں کے گھر والوں نے بونیار پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق مزید تحقیقات کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details