مغل شہنشاہ جہانگیر کی شریک حیات نور جہاں کے نام سے منسوب نوری چھمب آبشار وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام مرحلہ اول میں شامل کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت اس سیاحتی مقام پر تمام سہولیات کو سیاحوں کے لئے دستیاب رکھے گی۔
بتادیں کہ یہ آبشار ضلع پونچھ سے قریب چالیس کلو میٹر دور پیر کی گلی کے نیچے بہرام گالہ گاؤں میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں پر تاریخی مغل روڈ اس کے پاس سے ہی گذرتا ہے۔
پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر تنویر خان نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ جگہ بھی بہت جلد یونین ٹریٹری کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہوگی اور اس سے جموں میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔