فوجی کمانڈر وی کے جوشی نے ایل جی کو جموں و کشمیر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں تفصیلی جانکاری دی-
فوجی کمانڈر کی ایل جی سے ملاقات - kashmir latest
شمالی فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وی کے جوشی نے بدھ کو سرینگر کے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران دونوں اعلی عہدیداروں نے جموں و کشمیر کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فوجی کمانڈر کی ایل جی سے ملاقات
انہوں نے جموں و کشمیر کی اندورنی سیکیورٹی کے متعلق ایل جی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یہ جانکاری دی کہ سیکیورٹی فورسز اور فوج نے مشترکہ طور پر عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور آگے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ایل جی نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز ایک ہوکر جموں و کشمیر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی کاروائی جاری رکھے- اس میٹنگ کے دوران فوجی کمانڈر بی ایس راجو بھی موجود تھے۔