اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد - ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے کہا کہ ضبط کیے گئے اسلحہ و گولہ بارود میں ایک پستول، تین پستول میگزین، 35 گولیاں، اور پaانچ دستی بم شامل ہیں۔

پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

By

Published : Jan 3, 2021, 4:29 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں پولیس نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس دوران وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بار ود برآمد کیا گیا ہے۔

پونچھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش انگرل نے بتایا کہ بالاکوٹ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بزدیک واقع دبی گاؤں سے آج اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

رمیش انگرل نے کہا کہ ضبط کیے گئے اسلحہ گولہ بارود میں ایک پستول، تین پستول میگزین، 35 گولیاں، اور پaانچ دستی بم شامل ہیں۔

پونچھ: عسکریت پسندوں کی کمین گاہ تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اسلحہ بارود اتوار کی صبح بالاکوٹ کے ایل او سی گاؤں دبی میں ایک آپریشن کے دوران برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے بتایا کہ گذشتہ برس 28 دسمبر کو ایل او سی کے قریب بالاکوٹ کے علاقے میں عسکریت پسندوں کے تین معاون کو گرفتار کیا گیا تھا جن کے قبضے سے چھ دستی بم برآمد ہوئے تھے۔

تینوں افراد میں مصطفی خان ولد یاسر خان ساکن گالوٹا، محمد یٰسین ولد ولایت خان اور رئیس احمد ولد محمد اقبال شامل تھے۔ ان دونوں کا تعلق دبی بالاکوٹ سے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ان تینوں سے مسلسل تفتیش کے دوران، کچھ اور اہم سراغ کا انکشاف ہوا جس کے بعد ایس ڈی پی او مینڈھر ظہیر جعفری اور فوج کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے بالاکوٹ میں ایل او سی کے پاس واقع گاؤں دبی میں کارروائی کی جہاں اتوار کی صبح گولہ بارود اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر غزنوی فورس عسکریت پسند تنظیم ہے جو اس ماڈیول کو پی او جے کے(پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر) سے چلارہی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا کہ جموں و کشمیر غزنوی فورس عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے علاوہ اب جموں کے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے مقصد سے مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details