پولیس ذرائع کے مطابق مخصوص معلومات کی بنیاد پر اس علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا اور ایک عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو تباہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا یہ ٹھکانے جنگل کی سطح کے نیچے پتھروں کے استعمال سے قائم کیا گیا تھا۔"
اس سرچ آپریشن کا آغاز جموں و کشمیر پولیس اور آرمی کے 38 آر آر نے کیا جس کی سربراہی ڈپٹی ایس پی پی سی (او پی) امتیاز احمد ، ایس ڈی پی او منجھاکوٹ نثار کھوجہ اور ایس ایچ او منججکوٹ پنکج شرما کے ہمراہ فوج کے افسران کے ساتھ ہوئی۔