اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

سی آر پی ایف کی پٹرولنگ پارٹی پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کی لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ
سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

By

Published : Sep 21, 2020, 1:51 PM IST

جموں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ لسجن میں پیر کے روز عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ

سی آر پی آف کے ترجمان کے مطابق 'آج صبح تقریباً 10:30 بجے نامعلوم عسکریت پسندوں نے 110 بٹالین سی آر پی ایف کی پارٹی پر گولیاں چلائیں تاہم اس فائرنگ سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔'

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details