سری نگر (جموں و کشمیر):جہاں اس وقت بھارت کے مختلف ریاستوں سے نفرت انگیز بیانات اور مذہبی تشدد کی خبریں موصول ہو رہیں ہیں وہی دارالحکومت سرینگر کے ٹیگور ہال میں ملچار نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے ذریعہ امن اور آپسی بھائی چارہ کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کا عہد کیا گیا۔Milchaar Conduct In Srinagar,Message Of Unity And Brotherhood To All
اس تقریب میں نہ صرف ہندو، مسلم اور سکھ اتحاد کو دکھایا گیا بلکہ سکھ مذہب میں بارہ بجے کی اہمیت بھی دکھائی گی. اس کے علاوہ کشمیر کے رہنے والے پنجابی گلوکار گرساز نے بھی اپنی خوبصورت آواز سے سامعین کو لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ملچار کا مطلب ہوتا ہے بھائی چارہ اور آج ہم نے وہی دکھانے کی کوشش کی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے پیچھے ہماری کافی محنت لگی ہے ۔ اس تقریب کی کامیابی سے ہم کافی خوش ہیں.مقامی باشندوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون کیا۔