اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی میں بہتر موسم کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے یکم جون سے موسم میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی میں بہتر موسم کی پیش گوئی
وادی میں بہتر موسم کی پیش گوئی

By

Published : May 31, 2020, 9:42 PM IST

کشمیر میں ہفتے سے اب تک وقفے وقفے سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری ہیں ، محکمہ موسمیات نے اس سے قبل یہاں کے 31 مئی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

تاہم کل یعنی ماہ جون کی پہلی تاریخ سے موسم میں بہتری کے امکانات بتائے جارہے ہیں -

محکمہ موسمیات کے مطابق 1 جون سے یہاں کے موسم میں بہتری ہوگی -

ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ای ٹی ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ جیسا کہ پہلے کی پیش گوئی کی گئی تھی ہے وادی کے بہت سے علاقوں میں ہلکی بارش دیکھنے کو مل رہی ہے جو کل سے جاری ہیں ہے۔

تاہم سوموار سے موسم میں بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں ادھر بارشوں کی وجہ سے وادی کے دیہی علاقوں میں زراعت کا کام کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔

شمالی کشمیر کے مختلف دیہی علاقوں میں ان دنوں کھیتوں میں زمینداروں کی جانب سے شالی لگانے کا عمل جاری ہے کچھ علاقوں میں ہلکی تاہم کہیں کہیں پہ درمیانہ درجے کی بارش کے سبب لوگوں نے کھیتوں میں جانے سے گریز ہی کیا اور کافی حد تک زراعت کا کام متاثر ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details