اردو

urdu

ETV Bharat / state

معذور شخص ہسپتال میں داخل - ہسپتال

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں دماغی طور سے معذور شخص کو میڈیا کی مداخلت اور مقامی رضاکاروں کی مدد سے ضلع ہسپتال میں علاج و معالجے کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

معذور شخص ہسپتال میں داخل

By

Published : Jul 19, 2019, 10:26 PM IST

مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دماغی طور سے معذور شخص گذشتہ تین روز سے ایک پل کے نیچے زخمی حالت میں پڑا ہوا تھا لیکن ضلع انتظامیہ اور پولیس کی لاپروائی کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کیا گیا۔

معذور شخص ہسپتال میں داخل

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اس شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں اور رضاکاروں نے انہیں ہسپتال داخل کیا تھا۔ ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد اسے واپس پل کے نیچے چھوڑ دیا گیا تھا۔

جب آج ان کی طبیعت بگڑتی گئی تو میڈیا کے نمائندوں کی مداخلت اور رضاکاروں کی مدد سے دوبارہ انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رامبن ڈاکٹر جے پی سنگھ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معذور شخص کو ہسپتال میں داخل کرواگیا ہے۔ اس کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس کو ادویات وغیرہ مفت دی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے ایسے بے سہارا معذور افراد کے لیے ہسپتال میں مخصوص وارڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details