اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی کی جیت پر جموں و کشمیر کے رہنماؤں کا ردعمل - جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ

ریاست جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ شاہ فیصل نے بی جے پی اور این ڈی اے کو پالیمانی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے کی مبارکباد دی۔

مودی کی جیت پر جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے کیا کہا

By

Published : May 23, 2019, 3:38 PM IST

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا: ' نریندر مودی جی کو تاریخی جیت درج کرنے کی مبارکباد۔ آج کا دن مودی اور ان کے ساتھیوں کے نام۔ کانگریس کو امت شاہ جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔'

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے صدر شاہ فیصل نے مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وادی کشمیر کی عوام تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

شاہ فیصل نے ٹویٹ میں کہا: بی جے پی اور نریندر مودی کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ہم امید کرتے ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر ہونگے۔ اس دوسرے مدت میں وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیری عوام تک پہنچ کر ان کے مسائل حل کرکے ایک تاریخ قائم کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details