سردیوں کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی پیر کو جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مرکزی علاقے کے متعدد علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔
جموں و کشمیر انتظامیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک نوٹس کے مطابق 'پونچھ، کشتواڑ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور گاندربل اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے سے درمیانی درجے کے خطرے لاحق ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔'
وہیں جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات نے پیر کی شام جموں و کشمیر اور لداخ کے پہاڑی علاقوں کے لیے "نارنگی" انتباہ جاری کیا ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے شاہراہوں پر نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ 29 نومبر کو برفانی تودے گرنے کے بعد پانچ مسافر زوجیلا پاس پر پھنسے ہوئے تھے۔ بعدازاں انہیں بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے عہدیداروں نے بچا لیا تھا۔