یادو نے نیشنل ہیلتھ مشن امپلائز یونین کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے یہاں کہاکہ کورونا انفیکشن کے خلاف مستقل طبی عملوںکے ساتھ ٹھیکہ پر بحال ہزاروں طبی عملے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہیں پورا یقین ہے کہ کورونا پر جیت یقینی ملے گی ۔
اپوزیشن لیڈر نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح کوروناکے خلاف لڑائی لڑنے والے مستقل طبی عملوں کو حکومت نے حوصلہ افزائی رقم دینے کی بات کہی ہے اسی طرح ٹھیکہ پر بحال طبی عملوں کو بھی حوصلہ ا فزائی رقم دی جائے ۔