اردو

urdu

ETV Bharat / state

Media Welbeing Association میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نارتھ انڈیا کا جموں کشمیر میں نیا یونٹ - ایسوسی ایشن نے اپنا یونٹ قائم

نارتھ انڈیا میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نے جموں کشمیر میں اپنا یونٹ کھولا۔ انہوں نے قومی صدر چندر شیکھر دھرنی کی موجودگی میں 10 صحافیوں میں ہر ایک میں 10 لاکھ کی انشورنس پالیسی تقسیم کی۔

میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نارتھ انڈیا کا جموں کشمیر میں نیا یونٹ
میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نارتھ انڈیا کا جموں کشمیر میں نیا یونٹ

By

Published : Jun 20, 2023, 8:33 PM IST

میڈیا ویلبیئنگ ایسوسی ایشن نارتھ انڈیا کا جموں کشمیر میں نیا یونٹ

گاندربل: جموں و کشمیر میں میڈیا ویل بیئنگ نامی ایسوسی ایشن نے اپنا یونٹ قائم کیا ہے۔ صحافیوں کی بھلائی کےلئے جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔جمہوریت کے چوتھے ستون کی بھلائی اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شمالی ہندوستان میں میڈیا ویل بینگ ایسوسی ایشن ،، media wellbeing association،، کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس کے لئے باضابطہ طور پر سینئر اور سرکردہ صحافی چندر شیکھر دھرنی کو قومی صدر اور سریندر مہتا کو قومی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ جموں کشمیر کے لئے سینئر صحافی میر آفتاب احمد کو صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس دوران زمینی سطح پر صحافیوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافیوں کی بھلائی کےلئے سب سے پہلے دس لاکھ کی انشورنس پالیسی پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں شروع کی گئی ہے۔

اس کا افتتاح وادی کشمیر میں مشہور و معروف سیاحتی مقام سونمرگ میں باضابطہ طور پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں دس صحافیوں میں دس ۔دس لاکھ کی انشورنس پالیسی تقسیم کی گئی ہے۔ اس تقریب میں ایسوسی ایشن کے قومی صدر ،قومی جنرل سیکریٹری اور جموں و کشمیر کے صدر کے علاوہ جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری کے علاوہ کئی سرکردہ صحافی موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj Training Camp اننت ناگ میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

واضح رہے ایسوسی ایشن کا دائرہ جموں و کشمیر میں مزید بڑھایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں مزید ساتھیوں کا انشورنس کیا جائے گا جبکہ ہر ایک ضلع میں ضلع سطح پر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس دوران میڈیا سے وابستہ افراد خاص کر جموں کشمیر کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا اور عہد کیا گیا کہ ان مشکلات کا ازالہ کرنے کےلئے آنے والے وقت میں متعلقہ محکمے کے مرکزی وزیر اور یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details