اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ ہارٹیکلچر کی سرگرمیوں کا معائنہ - kahmir latest

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر، کے کے شرما نے کہا کہ حکومت نے باغبانی پیداوار خصوصاً چیری پھل کی تیزی سے برآمدگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔

محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کی جارہی سرگرمیوں کا معائنہ
محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کی جارہی سرگرمیوں کا معائنہ

By

Published : Jun 9, 2020, 10:26 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آج ہاروان باغبانی نرسری کے دورے کے موقع پر چیری پروسیسنگ یونٹ ہولڈرز انڈسٹری کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے کی جارہی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر اعجاز بھٹ اور محکمہ کے دیگر سینیئر افسران بھی موجود تھے۔

افسران کا کہنا تھا کہ حکومت کووڈ 19 کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے پوری طرح واقف ہے جس کی وجہ سے چیری کاشتکاروں اور پروسیسنگ یونٹ ہولڈروں کو بھی سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا اور ملک کے دوسرے حصوں میں جہاں ان کی مارکیٹنگ ہوتی ہے ان کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

مشیر نے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر (کشمیر) سے مطالبہ کیا کہ وہ یونٹ ہولڈرز کو اپنے ملازمین کی نقل و حرکت کے سلسلے میں تمام ضروری مدد فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ٹرمنل منڈیوں میں چیری کی نقل و حمل پر سبسڈی کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ افراد سے تعاون کیا جائے گا۔

ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر نے مشیر کو بتایا کہ 215 ٹن پہلے ہی ملک کی مختلف منڈیوں میں ایکسپورٹ ہوچکے ہے اور اب تک لگ بھگ 1000 باکس ممبئی پہنچے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details