رامبن کی عوام کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوائی فروش کی دوکان پہ سینیٹائزر اور فیس ماسک دستیاب نہیں ہے جو اس وائرس کو قابو کرنے کے لیے اہم مانا جاتا ہے'۔
رامبن میں سینیٹائزر اور فیس ماسک کی عدم دستیابی - عدم دستیابی
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انتظامیہ نے کروانا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں تاہم، ضلع صدر مقام قصبہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معزز شہری ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
رامبن میں سینی ٹائزر اور فیس ماسک کی عدم دستیابی
انہوں نے شکایت کی ہے کہ موجودہ وقت کی اہم ضروت سینیٹائیزر ہے لیکن رامبن کی عوام ایسے چیزوں سے محروم ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد سنجیدگی سے لیں۔