گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے تقریبا چار ہزار مقامات پر سوچھتا پکھواڑا کے موضوع پر ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے تحت 4000 مقامات پر ایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم چلائی گئی۔
ایک گھنٹہ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد معاشرے کی خدمت اور قوم کی تعمیر کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کے معاملے میں ہماری قوم کے لیے ایک قابل قدر حصہ ڈالنا تھا۔
ایک گھنٹے کے پروگرام کے دوران شرکاء نے سڑکوں، پارکوں، دفاتر، سندھ نالے کے کناروں اور دیگر آبی ذخائر سے کوڑا اٹھایا تاکہ اسے ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جا سکے۔ تمام محکموں نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں دفاتر، عوامی مقامات جیسے بس اسٹینڈز، سیاحتی مقامات، ندی کے کناروں، نالوں میں سوچھتا مہم کا اہتمام کیا۔