محکمہ امور صارفین نے پیر کو قصبہ شوپیان کے مین مارکیٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران غیر معیاری اور نامناسب قیمت پر اشیائے خوردنی بیچنے والے دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی - Kashmir
ریاست جموں و کشمیر کے شوپیان ضلع میں محکمہ امور صارفین نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیائے خوردنی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
shopian
دورے کے دوران غیرمعیاری سبزی، پھلوں کو ضبط کرکے دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
مقامی لوگوں نے محکمہ کی اس کارروائی کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھ کر عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔