اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈل جھیل میں مچھلیوں کا وجود خطرے میں!

وادیٔ کشمیر کی مشہور ڈل جھیل گھاس اور گندگی کے سبب آلودہ ہو چکی ہیں جس کے سبب مچھلیاں مر رہی ہیں۔

ڈل جھیل میں مچھلیوں کا وجود خطرے میں!

By

Published : Oct 9, 2019, 8:22 PM IST

گزشتہ دہ ماہ کے زائد عرصے سے ڈل جھیل کی صفائی نہیں ہو سکی ہے جس کی وجہ سے پانی گندہ ہونے کے سبب بدبو پھیل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مچھلیاں بھی گندگی کے سبب مر رہی ہیں۔

ڈل جھیل میں مچھلیوں کا وجود خطرے میں!

ڈل کی اس بگڑتی ہوئی حالت پر لیکز اینڈ واٹر ویئز ڈیولپمینٹ اتھارٹی کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

جھیل کی صاف صفائی کی ذمے داری متعلقہ محکمے کی ہے مگر اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

ڈل کی صفائی کے نام پر اگرچہ لاکھوں روپے مختص کیے جاتے ہیں۔ تاہم جھیل کی موجودہ حالات سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ فنڈ کا استعمال ٹھیک طرح سے نہیں ہو پا رہا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'ڈل کی صفائی تب ہی کی جاتی ہے، جب وہاں سے کسی مرکزی یا ریاستی رہنما یا انتظامیہ کے اعلیٰ افسر کا گزر ہوتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details