کشتواڑ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں منعقدہ نیشنل کانفرنس کے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق وزیر سجاد احمد کچلو اور ضلع صدر نیشنل کانفرنس تنویر احمد کچلو تا دیگر سینیر لیڈروں نے جلسے میں شرکت کی۔
اس دوران ستیش بھگت ریٹایرڈ چیف ایگریکلچر آفیسر کشتواڑ نے درجنوں لوگوں کے ساتھ نیشنل کانفرنس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ستیش بھگت نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عاید کرتے ہوءے کہا کہ انہوں نے جموں کشمیر میں بے روزگاری بڑھائی، روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔تعلیم یافتہ نوجوان در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس پارٹی ایک ایسی پارٹی ہے جو جموں کشمیر میں فلاع و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔تمام مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کا کام کرتی ہے ۔نیشنل کانفرنس میں تمام لوگوں کو ترقی کے لئے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔