اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام مندر افتتاح: جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت، ہنگامہ کرنے والے شرپسند گرفتار - پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت

Security Beefed up in jammu: رام مندر افتتاح کے پیش جموں میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسی درمیان مسلم علاقوں میں ہنگامہ برپا کرنے والے شرپسندوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

جموں میں پران پرتیشتھا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت مسلم علاقوں ہنگامہ کرنے والے شرپسند گرفتار
جموں میں پران پرتیشتھا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت مسلم علاقوں ہنگامہ کرنے والے شرپسند گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 11:23 AM IST

جموں میں پران پرتیشتھا کے پیش نظر حفاظتی انتظامات سخت مسلم علاقوں ہنگامہ کرنے والے شرپسند گرفتار

جموں: ایودھیا میں منعقد ہو رہے رام مندر کے افتتاحی پروگرام سے قبل جموں کے مسلم اکثریتی علاقہ گوجر نگر میں حفاظت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ چند روز قبل کچھ نوجوانوں نے اس علاقے میں مسلم مخالف نعرے بازی کی تھی اور تیز دھار والے ہتھیاروں کے ساتھ گوجر نگر میں مقامی لوگوں میں دہشت پھیلانے کی کوشش کی۔

تاہم لوگوں نے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی جس کے بعد شہر کے اس انتہائی حساس علاقے میں لوہڑی کی رات تیز دھار ہتھیاروں سے ہنگامہ کرنے والوں میں سے کلیدی ملزم شبھم کو پولس نے امرتسر سے گرفتار کر لیا ہے۔ شبھم ڈوگرہ جموں کا ہی رہنے والا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ لوگوں نے پولیس چوکی میں شکایت کی تھی جس کی بنیاد پر پیر مٹھا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ملزم نے ہنگامہ آرائی کو سوشل میڈیا پر لائیو کر دیا۔

پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دیگر نوجوانوں کو بھی پکڑا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 13 جنوری کی رات ہنگامہ کرنے کے بعد نوجوان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ ویڈیو میں گجر نگر کی مرکزی سڑک اور گلیوں میں غنڈے گھومتے نظر آئے۔ اس دوران کچھ لوگوں کو روکا گیا تاہم جموں کے مقامی لوگوں نے پولس کی اس کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔

جموں میں یوم جمہوریہ اور ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ چوراہوں، داخلی راستوں اور شہر کی طرف جانے والی سڑکوں پر چیک پوائنٹس اور موبائل وہیکل چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک بھارت سرحد تک سکیورٹی فورسز اور پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو ضلع جموں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی جموں ڈاکٹر ونود کمار گپتا نے شہر کے مختلف چیکنگ پوائنٹس اور چوکیوں کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں کو چوکسی بڑھانے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع پلوامہ میں نمو ایپ انسٹال کم وکسٹ بھارت ایمبیسیڈر ابھیان کا اہتمام

پرانے شہر میں پرہجوم علاقوں میں حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق شہر اور ڈویژنل سطح پر سکیورٹی کے پیش نظر اہم علاقوں میں پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ان دو بڑے پروگراموں کے حوالے سے کئی اعلیٰ سطح کی میٹنگز ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details