اردو

urdu

By

Published : Dec 31, 2019, 10:50 PM IST

ETV Bharat / state

فوزیہ آفاق پی ایچ ڈی کے ڈگری سے سرفراز

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی فوزیہ آفاق کو کشمیری دیہی خواتین کی ترقی میں میڈیا کے کردار پر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا۔

فوزیہ آفاق کو کشمیری دیہی خواتین کی ترقی میں میڈیا کے کردار پر پی ایچ ڈی عطا
فوزیہ آفاق کو کشمیری دیہی خواتین کی ترقی میں میڈیا کے کردار پر پی ایچ ڈی عطا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی یونیورسٹی کے پی آر او عابد عبدالواسع کے مطابق فوزیہ آفاق نے اپنا مقالہ 'کشمیری دیہی خواتین کی سماجی وثقافتی ترقی میں الکٹرانک میڈیا کا کردار' پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین و صدر شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 29 نومبر کو لیا گیا تھا۔
دریں اثنا فوزیہ آفاق نے یہاں یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مقالہ پر کام کے دوران شمالی، جنوبی اور وسطی کشمیر کے درجنوں دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور قریب 600 دیہی خواتین سے بات کی۔
انہوں نے کہا: 'میں نے کشمیر کی دیہی خواتین کو سخت محنتی پایا۔ انہیں گھریلو کام کے علاوہ کھیتوں اور باغات میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے دیکھا'۔
نوجوان خاتون اسکالر نے انہیں فیلڈ ورک کے دوران پیش آںے والے مشکلات پر کہا: 'میں نے کشمیر کے دیہی علاقوں میں اپنا فیلڈ ورک اس وقت انجام دیا جب یہاں چوٹی کاٹنے کے واقعات پیش آرہے تھے۔ بہت جگہوں پر مجھے مکانوں کے احاطوں میں بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بریک کے بغیر اپنے کام کو تکمیل تک پہنچایا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details