بیک ٹو ویلیج پروگرام کے لیے ویزٹنگ آفیسر وچند ایک محکمہ جات کے ملازمین بھی پنچائیت گرام سبھا کے پہلے روز شریک رہے۔
اس موقع پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’چندماہ قبل جو بیک ٹوویلیج پروگرام منعقد ہوا تھا ان میں سے کوئی بھی کام موقع پر نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے آج عوام نے گرام سبھا میں آنے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انکار کردیا‘۔
اس حوالے سے محمد یاسین شاہ نے زرایع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ افسوس باقی پنچائیتوں میں بیک ٹوویلیج پروگرام کے پہلے مرحلہ کے تحت دولاکھ رپیہ واگزار کیا گیا لیکن اس پنچائیت کو وہ ابھی تک نہیں دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ باقی جو مسائل اس وقت ہم نے لکھاوئے تھے وہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوسکے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ’ اس پنچائیت میں پانچ چھ گاؤں ہیں لیکن ایک پنچائیت میں پر ہی اکتفا کیا گیا ہے-