شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص پر گولیاں چلا کر شدید زخمی کردیا۔ جسے نازک حالات میں علاج و معالجہ کےلئے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
کرالہ گنڈ علاقے میں افطار کے ایک گھنٹے بعد اُس وقت گولیوں کی آواز سے سراسمیگی پھیل گئی جب نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 36 سالہ شخص کے گھر میں داخل ہو کر ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ خون میں لت پت شخص کو نزدیکی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک قرار دے کر انہیں بہتر علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر منتقل کیا۔