اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوگام ویری ناگ میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی - kashmir latest

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ کے نوگام شاہ آباد علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی دنوں سے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

نوگام ویری ناگ میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی
نوگام ویری ناگ میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی

By

Published : Jun 17, 2020, 10:23 PM IST

آج نوگام ناڑ کے جنگل میں ریچھ کے حملہ میں ایک مقامی بکروال زخمی ہو گیا۔ مذکورہ بکروال علاقہ میں انپے بھیڑ بکریوں کے ساتھ تھا کہ اچانک ریچھ نے بکریوں پر حملہ کیا جس کے بعد بکروال، اپنے مال مویشیوں کو بچاتے بچاتے ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔

نوگام ویری ناگ میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی

ویری ناگ کے پلوس چوکی افسر مظفر احمد ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بکروال محمد رقیب کھٹانہ ولد محبوب کھٹانہ عمر پچاس سال ریچھ کے حملہ میں بری طرح سے زخمی ہو گیا جس کے فوراً بعد اس کو نزدیکی پی اچ سی ویری ناگ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اس سے پہلے بھی اس علاقہ میں جنگلی جانوروں نے کئی بار مقامی آبادی کی طرف رُخ کیا جس کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف سے مداخلت کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details