اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کے بعد بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے انتظامیہ نے مختلف اضلاع کے پولیس سربراہان سمیت 60 پولیس افسران کی تعیناتی اور تبادلے کا حکم دیا ہے۔

جموں و کشمیر: محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
جموں و کشمیر: محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

By

Published : Feb 8, 2020, 8:00 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:41 PM IST

سرکاری حکم نامے کے مطابق، عہدے کے احکامات کے منتظر آئی پی ایس غریب داس کو آئی جی پی (ہیڈکوارٹر) پی ایچ کیو کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

پوسٹنگ کے احکامات کے منتظر آئی پی ایس بسنت کمار رتھ کو آئی جی پی (ایچ جی/ سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف) کے عہدے پر تعینات کی گیا ہے جبکہ آئی پی ایس امت کمار کو جموں میں ڈی آئی جی (مسلح) کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جموں کے ایس ایس پی تیجندر سنگھ کا تبادلہ کر کے اے آئی جی (ٹریننگ اینڈ پالیسی)، پی ایچ کیوکے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

آئی پی ایس امتیاز اسماعیل پرے کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی کرائم، کشمیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا اور ان کی جگہ جاوید احمد کول کو تعینات کیا گیا ہے۔

ہندواڑہ کے ایس پی آشیش کمار مشرا کو تبدیل کرکے پلوامہ کا ایس پی تعینات گیا گیا اور ان کی جگہ چندن کوہلی کو تعینات کیا گیا ہے۔

کشمیر سکیورٹی ایڈیشنل ایس پی مسرور احمد میر کا تبادلہ کرکے آئی آر پی 10 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

سرکاری حکمنامہ کے مطابق کئی دیگر پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details