اننت ناگ کے حلقہ انتخاب شانگس کے پشرو اور اس سے ملحقہ علاقہ کے لوگوں نے کئی سال قبل حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ علاقہ میں رابطہ سڑک کی عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کو آمد ورفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ کو اس حوالے سے باور بھی کیا تھا کہ علاقہ میں رابطہ سڑک پر دھول اور مٹی سے علاقہ کے لوگوں کا چلنا پھرنا محال ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں اور خاص طور سے مقامی علاقہ میں رہائش پذیر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بہرحال انتظامیہ نے اس بات کا سنجیدہ نوٹس لے کر مقامی علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے میکڈامائزیشن کا کام عمل میں لایا۔
لوگوں کے مطابق 19.5 کلومیٹر کی رابطہ سڑک پر پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے بڑے احسن طریقے سے تعمیری کام جاری ہے۔