اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: شیوراتری کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مہا شیوراتری کے لفظی معنی بھگوان شیو کی شب بخیر ہے۔ بھارت کے سناتن مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اس دن کو دنیا بھر میں پھیلی تاریکی اور جہالت پر قابو پانے کے لیے مناتے ہیں اور اس دن شیوا کو یاد کرکے پوجا، ارچنا اور ورت رکھتے ہیں۔

By

Published : Feb 21, 2020, 12:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:31 AM IST

سرینگر: شیوراتری کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
سرینگر: شیوراتری کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مہا شیوراتری کو جموں و کشمیر میں بھی بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں اور اس تہوار کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہیرتھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سرینگر: شیوراتری کا تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کشمیری پنڈتوں کا مہا شیوراتری یعنی ہیرتھ کا تہوار مرکزی علاقے میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جس کے دوران مندروں میں پوجا پاٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ ہیرتھ کے حوالے سے وادی کشمیر میں واقع شیو منادر میں رات بھر پوجا کی گئی۔

آج سرینگر کے زبروان پہاڑ پر قائم شیو کے شنکرآچاریہ مندر پر عقیدتمندوں کا ہجوم دکھائی دیا اور خصوصی پوجا کی گئی۔ پوجا کے دوران امن و امان کےلیے دعائیں کی گئیں۔

بھگوان شیو جن کو بھولے ناتھ بھی کہا جاتا ہے ان کے عقیدت مند اپنی مرادوں کو پورا کرنے کےلیے نیپال،گوا، راجستان کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے یہاں پہنچے۔

شیو کے عقیدت مندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "بھولے ناتھ کسی کو خالی ہاتھ نہیں بھیجتے‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ "ہم نے پوجا ارچنا میں عوام اور پوری دنیا کے لیے خوشیاں اور امن مانگا۔"

وہیں مندر کے پجاری پنڈٹ وڈیو شرما نے کہاکہ "بھولے ناتھ کے عقیدت مندوں نے رات بھر خصوصی پوجا کی اور دعائیں مانگی ہیں‘‘۔

اس موقعے پر عقیدت مندوں نے شیو کو شہد، دودھ اور دیگر چیزوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شیوراتری کے پیش نظر کشمیر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details