اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

یہ تقریب، خاص طور پر فوج اور یونٹ میں بہاردری اور بے لوث خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا
فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

By

Published : Feb 27, 2021, 5:01 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں لیفٹیننٹ جنرل یوگیش کمار جوشی نے آرمی افسران کو ایک تقریب کے دوران گیلنٹری (بہادری) کے ایوارڈ سے نوازا۔ تقریب کے دوران فوج کے کمانڈر نے آرمی کے بہادر اہلکاروں کو الگ الگ تمغوں سے نوازا۔

فوجی اہلکاروں کو شجاعت کے لیے اعزاز سے نوازا گیا

انہوں نے ملک کے لیے بے لوث خدمات انجام دینے والے سکیورٹی فورسز کو اعزاز سے نوازا۔

یہ تقریب خاص طور پر فوج اور یونٹ میں بہاردری اور بے لوث خدمات انجام دینے والے فوجی اہلکاروں کو اعزاز سے نوازنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

اس موقع پر فوجی کمانڈر نے بھارتی فوج کی شاندار خدمات کے لیے شمالی یونٹ کے تمام رینکز کی پذیرائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا: لفٹننٹ جنرل

انہوں نے بہادری کے لیے اعزاز حاصل کرنے والے فوجی اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بہادری اور شجاعت کے لیے جرات مند فوجی جوانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اخیر میں انہوں نے تمام رینکز، سابق فوجی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے خود کو قوم کے لیے وقف کرنے کی گزارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details