اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کاروائی - ای ٹی وی بھارت کو اطلاع ملی ہے

جنوبی کشمیر کے ترال ٹاؤن میں آج پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں لوگوں پر لاٹھی چارج کردی۔

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کاروائی
لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کاروائی

By

Published : Apr 9, 2020, 6:42 PM IST

ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے عملے کے ساتھ بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے کئی افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

لاک ڈاؤن: خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی کاروائی

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو اطلاع ملی ہے کہ ترال کے بس اسٹینڈ اور ترال بالا علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بلا ضرورت بازاروں کا رخ کیا جس کے بعد پولیس کو انھیں منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے بتایا کہ ترال میں کورونا وائرس جیسے خطرناک وائرس کو دور رکھنے میں انتظامیہ کو اب تک کامیابی ملی ہے لیکن بازاروں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی جیسے واقعات سے صورتحال سنگین رخ اختیار کر سکتا ہے۔

انھوں نے عوام سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوریوں کو بنائے رکھنے سے ہی اس زنجیر کو توڑا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details