اردو

urdu

By

Published : Dec 27, 2019, 6:13 PM IST

ETV Bharat / state

'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی سب سے طویل سڑک جو منڈی تحصیل کو بائیلہ فتح پور پھاگلہ سے ہوتے ہوئے مغل روڈ کے ساتھ ملانے کا کام کرتی ہے گزشتہ کئی برسوں سے اس سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'
'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'

لیکن کئی برس گزر جانے کے بعد بھی تعمیر مکمل نہیں ہو پائی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'

سڑک کی اس خستہ حالت کی وجہ سے کئی بار سنگین حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ لیکن محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اس معاملہ پر 'پنچ بائیلہ' نیاز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس خستہ حال سڑک پر کھبی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔'

'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'

انہوں نے کہا کہ 'مقامی لوگوں کی جانب سے کئی بار ضلع انتظامیہ کے سامنے اس بات کو رکھا گیا ہے لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایک طرف مرکزی حکومت بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے کہ ہم نے بھارت کے کونے کونے میں سڑکوں کے جال بچھائے ہیں لیکن یہ دعوے زمینی سطہ پر بے بنیاد اور کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔'

'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں'

انہوں نے بتایا کہ 'ڈرائیور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گاڑیاں چلاتے ہیں۔

پنچ بائیلہ نیاز احمد نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'جلد از جلد سڑک کا کام مکمل کیا جائے اگر اس کے بعد کوئی بھی حادثہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ و مرکزی حکومت کی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details