اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں لوڈشڈنگ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج - بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین

ضلع اننت ناگ کے خیار علاقے میں بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے۔ People Protest In Anantnag

اننت ناگ میں لوڈشڈنگ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج
اننت ناگ میں لوڈشڈنگ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 2:27 PM IST

اننت ناگ میں لوڈشڈنگ کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے خیار کے متعدد علاقوں میں پچھلے کچھ ہفتوں سے محکمہ پی ڈی دی نے بجلی کے عجیب وغریب تخفیف شیدول پر عملدرآمد شروع کیا ہے شام کے وقت اچانک اور غیر متوقع طور پر برقی رو منقطع کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی نے خفیہ طور شیڈول مرتب کیا ہے اور اس شیڈول کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت منظر عام پر نہیں لایا جارہا ہے تاکہ انتظامیہ کے خلاف لوگ مشتعل نہ ہوجائیں ۔نمائندے کے مطابق علاقے کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے صارفین کو پریشانیوں میں مبتلا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا پچھلے ایک مہینے سے ایک ایسے شیڈول پر عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کے کسی بھی صورت مین مثبت نتائج برآمد نہیں ہوسکتے ہیں ۔شام چھ بجے کے بعد اچانک بجلی منقطع کی جاتی ہے جسے علاقوں کے لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکار موٹی موٹی تنخواہیں حاصل کرنے کے باوجود صارفین سے ترسیلی لائن ٹھیک کرانے کیلئے ہفتہ وسول کرکے اپنے لئے شکم سیری کا سازوسامان پیدا کر رہے ہیں۔

صارفین کے مطابق انہیں یہ سمجھ میں ہی نہیں آرہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ڈی کس شیڈول پر عمل کر رہا ہے اور محکمہ بجلی منقطع کرکے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف سے ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے

یہ بھی پڑھیں:جامع مسجد میں مسلسل نماز جمعہ پر پابندی اور میر واعظ کی نظر بندی مداخلت فی الدین: انجمن اوقاف

مقامی لوگوں نے محکمہ اور ضلع انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر اس صورتحال پر قابو نہیں کیا گیا اور علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے تو لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کرنے پر مجبور ہو جائے گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پر عائد ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details