گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ایک طرف جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر پورے ملک میں سوچھ بھارت مہم چلائی جا رہی ہے تو وہیں دوسری جانب ضلع گاندربل کے کئی علاقوں خاص کر سنر پورہ تھیرو علاقے کے نزدیک موجود میوہ باغات کے ارد گرد محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کی وجہ سے باغ مالکان اور دیگر کسانوں کا اپنے کھیتوں پر جانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ کیونکہ اس کوڑا کرکٹ پر دن بھر سیکنڑوں کی تعداد میں کتے بیٹھ کر باغات کی طرف جانے والے لوگوں کو کاٹنے کے لیے ان پر جھپٹ پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کچھ افسران غیر زمہ دارانہ طریقہ کار اپنا کر وزیراعظم کے اس مشن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ اس علاقے میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کچھ کمرے جیسے بنائے گئے تھے تاکہ کوڑا کرکٹ کو ان کے اندر ڈال کر وہاں ارد گرد کوڈا کرکٹ پھیلنے سے روکا جائے۔