اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Road بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا

ضلع پلوامہ کے بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کافی خستہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مقامی باشندوں کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کودشواریوں کا سامنا
بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کودشواریوں کا سامنا

By

Published : Jun 21, 2023, 2:35 PM IST

بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں کودشواریوں کا سامنا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بنڈزو جندوال رابطہ سڑک کی ابتر حالت کی وجہ سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خستہ حال سڑک کی وجہ سے حادثوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی چلانے پھرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ وہیں بارشوں کے موسم میں اس رابطہ سڑک پر پانی جمع ہوتا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات آتی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے انتظامیہ کو کئی بار سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں شکایت کی تاہم انہوں نے اج تک اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہمیں مریضوں کو کندھوں پر لاد کر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ کوئی بھی گاڑی والا یہاں آنے کے لیے راضی نہیں ہوتا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ گذشتہ سال انتظامیہ نے بنڈزو جندوال سڑک پر تارکول بچھانے کا کام شروع کیا تھا لیکن انتظامیہ نے ایک کلو میٹر سے بھی کم سڑک پر تارکول بچایا لیکن باقی سڑک پر ابھی تارکول نہیں پچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلاتوں کا سامنا رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بنڈزو سے جندوال سڑک کو جلد از جلد قابل آمد رفت بنائے تاکہ عوام کو راحت پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Timber Missing جموں و کشمیر اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن ڈویژن پلوامہ میں لکڑی کی دھاندلی کا انکشاف

اس ضمن میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پلوامہ انجینئر محمد ایوب خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سڑکوں کو نابارڈ کے تحت مکمل کرلیا جائے گا، اس سلسلے کام جاری ہے جب کہ اس کو تین برسوں کے اندر مکمل کرلینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details