اردو

urdu

ETV Bharat / state

برہان وانی کی برسی پر کشمیر میں زندگی معمول پر

آج کے روز سنہ 2016 میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہوئے تھے۔

برہان وانی کی برسی پر کشمیر میں زندگی معمول پر
برہان وانی کی برسی پر کشمیر میں زندگی معمول پر

By

Published : Jul 8, 2020, 12:58 PM IST

برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ان کی برسی پر گزشتہ تین برسوں میں آج کے روز کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر دکانیں، کاروباری نظام اور دیگر شعبے بند رہتے تھے۔ تاہم آج چوتھی برسی پر وادی میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ اور کسی بھی علیحدگی پسند جماعت نے ہڑتال کی کال نہیں دی ہے۔

برہان وانی کی برسی پر کشمیر میں زندگی معمول پر

اگرچہ سوموار کو سینئیر علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے نام سے منصوب ٹویٹر اکاونٹ سے 8 اور 13 جولائی کو لوگوں سے ہڑتال کرنے کی کال دی گئی تھی، لیکن کشمیر پولیس نے منگل کو گیلانی کے اہل خانہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر اس کال کی تردید کی-۔

یہ اس طرح کا پہلا ایسا موقع ہے جب مقامی پولیس نے کسی علیحدگی پسند کے بیان کو فرضی قرار دے کر اس کی تردید کی ہو۔

یہ بھی پڑھیں

برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں

برہان وانی کی چوتھی برسی آج

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کے بعد سے وادی کے بیشتر علحیدگی پسند رہنما ملک کے مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو کلعدم کیا تھا اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کر دیا تھا۔

پولیس نے اس ضمن میں ان صارفین کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس بیان کو سرکولیٹ کیا۔ وہیں انتظامیہ سے جنوبی کشمیر کے چار اضلاع، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان اور کلگام میں انٹرنیٹ معطل کیا ہے جبکہ برہان وانی کے آبائی علاقہ ترال میں بندشین نافذ کی ہے۔ سرینگر اور دیگر قصبوں میں کورونا وائرس لاک ڈاون کے شیڈول کے مطابق دکانیں اور گاڑیاں چل رہی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details