اردو

urdu

ETV Bharat / state

'انڈے اور جوس ٹھوس پتھر کی شکل میں تبدیل ہو گئے' - آرمی

دنیا کی سب سے اونچا فوجی بیس 'سیاچن' میں آرمی جوان شدید ترین سردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

Indian Army at Siachin

By

Published : Jun 12, 2019, 11:33 AM IST

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے، اس ویڈیو میں کچھ آرمی جوان روز مرہ کے کام انجام دے رہے ہیں، لیکن سیاچن میں ہڈیوں کو پگھلا دینے والی سردی میں ان کے لیے روز مرہ کے کام بھی مشکل ترین ثابت ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ دیکھنے کو ملتا ہے، 'انڈے اور سبزیاں ٹھوس پتھر ہو گئے ہیں، جبکہ جوس کے پیکٹز جمے ہوئے برف کی شکل میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں ایک جوان ہتھوڑے سے جمے ہوئے جوس کو توڑنے یا قابل استعمال بنانے کی کوشش کرتا ہے، کافی زور آزمائی کے بعد جوس کا ڈبہ ٹوٹتا ہے تب جوان کہتا ہے 'ہمیں اس جوس کو اُبال کر پینا پڑتا ہے'۔

اس کے بعد ایک دوسرا جوان کہتا ہے 'اگر انڈے کو توڑنے کی کوشش کریں گے تو یہ نہیں ٹوٹیں گے'، وہیں مزاقیہ لہجے میں ایک جوان کہتا ہے 'یہ ہے گلیشیئر کا انڈا'۔ مزید وہ کہتا ہے منفی 40 سے منفی 70 ڈگری میں رہنا بہت مشکل ہے۔

خیال رہے کہ سیاچن دنیا کا سب سے اونچا فوجی بیس ہے، بھارتی فوج سیاچن کی حفاظت 1984 کے آپریشن میگھ دھوت کے بعد سے ہی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details