اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایل جی لداخ نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے آج لیہہ میں وادی گلوان میں ہلاک ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

By

Published : Jun 17, 2020, 8:30 PM IST

ایل جی لداخ نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی
ایل جی لداخ نے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کی

گزشتہ روز لداخ کی وادی گلوان میں بھارت چین کشیدگی کے دوران چینی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈنگ افسر سمیت بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایل جی نے کہا کہ ان کی قربانی ضائع نہیں ہوگی، بلکہ اس سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لئے لداخیوں اور پورے ملک کے عزم کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں لداخی لوگوں میں حوصلے بلند ہیں۔ ملک کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کی حفاظت کے لیے لداخ کے عوام کسی بھی واقعے میں قوم کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں جیسا کہ انہوں نے ہمیشہ کیا ہے۔

ایل جی نے غمزدہ خاندانوں سے گہری تعزیت کی۔ واضح رہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details