اردو

urdu

ETV Bharat / state

تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی - کھیتوں سے گھروں کی طرف

کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج گوری پورہ بیروہ گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں کے مقامی باشندے دوا پاشی کرنے کے لیے اپنے باغیچے میں پہنچے۔

تیندوے کے حملے میں دو افراد  زخمی
تیندوے کے حملے میں دو افراد زخمی

By

Published : May 25, 2020, 7:16 PM IST

دوا چھڑکنے کے دوران باغیچے میں ایک تیندوا نمودار ہوا اور باغ میں موجود افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد محمد ایوب پرے اور محمد شفیح بھٹ نامی شخص زخمی ہوئے۔

اس حملے کے بعد پورے گاؤں میں افرا تفریح مچ گئی اور لوگ اپنے باغیچوں اور کھیتوں سے گھروں کی طرف بھاگنے لگے۔

زخمیوں کو اسی دوران سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیروہ علاج و مالجہ کے لیے روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details