اردو

urdu

ETV Bharat / state

Laveder Festival ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں لوینڈر فیسٹول کا انعقاد

جموں و کشمر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں محکمہ زراعت کی جانب سے لونڈر فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں لوینڈر فیسٹول کا انعقاد
ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں لوینڈر فیسٹول کا انعقاد

By

Published : Jun 22, 2023, 11:45 AM IST

ضلع اننت ناگ کے سرہامہ علاقہ میں لوینڈر فیسٹول کا انعقاد

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام لونڈر فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر شاہد اقبال چودھری مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ اس کے علاوہ چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ اعجاذ حسین ڈار محکمہ کی فلوری کلچرسٹ ڈاکٹر انجم کئی دیگر افسران سمیت کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

اس موقعے پر ایک تقریب اور تربیتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران کسانوں کو لونڈر کی کاشتکاری کے فوائد سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔ اس دوران کسانوں خاص طور پر نوجوانوں پر زور دیا گیا کہ زراعت اور ہارٹیکلچر سے جڑی دیگر فصلوں کے ساتھ ساتھ لونڈر کی کاشت پر بھی اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے۔

کسانوں اور کاشتکاروں نے زراعت کے سامنے درپیش مشکلات اور مطالبات کو رکھے اور سرہامہ علاقہ میں قائم لونڈر پروجیکٹ کو ایک تفریحی مقام کے طور پر پیش کرنے کی مانگ کی۔ تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر ایگریکلچر نے، چیف ایگریکلچر افسر اور فلوری کلچرسٹ کی موجودگی میں لوینڈر کی کٹائی کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Vatista Festival begins from Verinag ویری ناگ میں وتیستا فیسٹیول کا انعقاد

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چیف ایگریکلچر افسر اننت ناگ اعجاذ حسین ڈار نے کہا کہ لوینڈر فیسٹول کا مقصد کسانوں کی لوینڈر کی کاشتکاری کے تئیں راغب کرنا ہے۔ لوینڈر ایک ایسی چیز ہے جس سے نہ صرف زراعت کے شعبہ میں ایک نیا انقلاب آئے گا بلکہ یہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بڑی مدد گار ثابت ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details